English
صفحہ اوّل مواقع ہم سے رابطہ کریں برانچ نیٹ ورک سائٹ کا نقشہ تلاش کریں
ادارہ جاتی سماجی ذمّے داری ادارہ جاتی بینکاری سرمایہ کاری تعلقات سرمایہ کاری معلومات ٹریژری
NBP UAN
Drop Down Menu



تعارف

این بی پی میں ادارہ جاتی سماجی ذمّے داریاں
نیشنل بینک، پاکستان سب سے بڑا تجارتی بینک ہے اور ادارہ جاتی سماجی ذمّے داری(سی ایس آر) این بی پی کی ادارہ جاتی پالیسی (حکمت عملی) کا لازمی جزوہے۔ ایک علیحدہ شعبے کی تخلیق کے ذریعے اسے ایک ادارے کی شکل دے دی گئی ہے اور ہمارے معاشرے کے پسماندہ افراد کے معیار ِزندگی کو بہتر بنانے اور اس میں مثبت تبدیلی لانے کی غرض سے ایک کامل سی ایس آر پروگرام چلایا جارہاہے سی ایس آر اقدامات کے لیے ہماری توجّہ کے محور شعبے تعلیم، صحت، زن و بچہ، خصوصی افراد، ثقافت اور قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی ہیں۔
این بی پی کو فلاحی، سماجی، تعلیمی اور عوامی بہبود کے مقاصد کے لیے مجموعی خدمات اور عطیات کی بنیاد پر وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ’’طلائی تمغہ برائے سی ایس آر سے نوازا گیا ہے۔ این بی پی ایم اے ایل سی لیپراسی سینٹر، ایس آئی یوٹی، نور ہسپتال چکوال، گلاب دیوی، لیڈولنگٹن ، گنگارام اور بولان میڈیکل ہسپتالوں کو مالیاتی اور سازو سامان کی مدد کی فراہمی کے ذریعے صحت کے شعبے میں خدمات انجام دیتا رہاہے بینک مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجے کے لیے ملک گیر سطح پر طبی اور آئی کیمپس کا نعقاد بھی کرتاہے۔
تعلیم کے شعبے میں این بی پی کئی بڑے منصوبوں پر کام کررہا ہے جس کا مقصد علم کی اشاعت اور نچلی سطح پر ہنر و فن کے فروغ کے ذریعے سماجی معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنا اور سہولیات بہم پہنچانا ہے ۔بینک بلوچستان میں ایچ یو بی ’کے ایس بی ایل‘ آئی بی ایل ، تعلیم فائونڈیشنز اسکولز کی مالی اعانت بھی کر رہا ہے اور نوب شاہ میں ٹی سی ایف اور لاہور میں چلڈرن کئیر فائونڈیشن کی بھی مدد کر رہا ہے۔ این بی پی اسکالر شپس پروگرام کے تحت ہنر فائونڈیشن ،آئی بی اے سکھر،پی اے ایفلاہور کے 100 سے زائد طلباء مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں۔صوبائی سطح پر بینک کالج والنٹیئر پروگرام چلاتا ہے۔بینک نے ثقافتی پروگرام جیسے آل پاکستان فوک سنگنگ میلہ،فیصل آباد اور عالمی مشاعرہ،آرٹس کونسل کراچی کے انعقاد میں بھی تعاون پیش کیا ہے۔
این بی پی نے خصوصی افراد پر بھی توجّہ مرکوز کر رکھی ہے اور 600 سے زائد وہیل چیئرز،سفید چھڑیاں تقسیم کی ہیںاور قومی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرتا رہا ہے۔بینک نے ایک منصوبہ ’’خواتین با اختیار- پاکستان با اختیار‘‘ کا آغاز بھی کیا ہے تا کہ دیہی پس منظر والی خواتین بالخصوص اور ضرورت مند اور غریب خواتین بالعموم کی پیشہ ورانہ تربیت میں مدد کی جائے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ہر صوبے کے دو مراکز میں کھولے گئے اور اختتام پا گئے ہیں۔

:رابطہ معلومات

محسن فرقان

ای وی پی ۔ ڈریژنل ہیڈ سی ایس آر ڈویژن
(92-21) 99220700 (92-21) 99220100 : ٹیلی فون
2339 : ایکسٹینشن
(92-21) 99220268 : فیکس
[email protected] : ای میل

سی ایس آر اقدامات
 
 
ادارہ جاتی سماجی ذمّے داریاں
سی ایس آر اقدامات
سی ایس آر مخطوطات
Advance Salary
 

Jama Punji این بی پی نیوز لائن سبسیڈریز اور جوائنٹ وینچر ٹینڈرز مالی ایسٹیٹمنس  
  ہ جانچ فارمز اور درخواستیں  
  انتباہ آرٹیکلز آئی بی اے این کیلکولیٹر  
    ہم سے رابط کریں پریس ریلیز ٹریننگ اینڈ آرگنائزیشنل ڈیویلپمنٹ  
 
Website best viewed at resolution of 1366 x 768 in Internet Explorer 6+
Site designed and developed by Information Technology Division, National Bank of Pakistan
Copyright 2018. National Bank of Pakistan - All rights reserved